اے دخترانِ اسلام! تمہاری رگوں میں ایک پاکیزہ تاریخ کا لہو دوڑتا ہے!
یہ صفحہ خودکار طور پر ترجمہ ہوا ہے۔ دینی مسائل میں اصل اردو متن ہی معتبر ہے۔
اے دخترانِ اسلام! ذرا ہوش کے ناخن لو! تم کون ہو؟ اپنی نسبت پہچانو! تم کس تاریخ کی وارث ہو؟ تمہارے اسلاف کے گھروں میں وہ خواتین گزری ہیں جن کی عفت کے سامنے تہذیبِ جاہلیت سرنگوں تھی۔
ذرا حضرت مریم رضی اللہ عنہا کو دیکھیے! قرآن نے ان کی عفت و پاک دامنی کو قیامت تک کے لئے اپنے صفحات میں محفوظ کردیا وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا زمانے نے تہمتوں کے تیر چلائے، بدگمانیوں نے محاصرہ کیا مگر جس عورت کا دامن اللہ کی حفاظت میں ہو اسے دنیا کی زبانیں کیا نقصان پہنچا سکتی ہیں!
حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کو دیکھیے! مکہ کی عورتوں میں طاہرہ کے لقب سے معروف، وقار و متانت کا پیکر، عقل و بصیرت کی دولت سے مالامال۔ انہوں نے تاریخ میں اپنا نام اپنے کردار، وفا، ایثار اور قربانی سے ثبت کیا۔
اے دخترِ اسلام! تمہاری تاریخ تمہیں پکار رہی ہے!
تبصرے