مواد پر جائیں
اردو
    سوال پوچھیں

    سرکار کے شہر میں داخل ہونے سے پہلے اپنے دل کو ادب سکھا لو

    محمد پالن پوری · · 2 منٹ کا مطالعہ

    یہ صفحہ خودکار طور پر ترجمہ ہوا ہے۔ دینی مسائل میں اصل اردو متن ہی معتبر ہے۔

    مدینہ عشقِ محمدی کی تفسیر ہے۔ مدینہ ایسی بستی ہے جہاں آسمان نے ادب سیکھا، زمین نے شرف پایا، وقت نے تقدس اوڑھا اور انسانیت نے اپنی کھوئی ہوئی منزل پائی۔ دنیا میں بہت سے شہر ہیں جنہیں تاریخ نے عظمت بخشی ہے لیکن مدینہ وہ واحد شہر ہے جسے محبوبِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت نے وہ رفعت عطا کی کہ قیامت تک کوئی نسبت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

    مدینہ جانے والا اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایک عام شہر کی طرف جا رہا ہے تو اس نے ابھی مدینہ کو پہچانا ہی نہیں ہے۔ مدینہ کی طرف اٹھنے والا ہر قدم بارگاہِ رسالت کی طرف بڑھتا ہوا قدم ہے، اس لئے اہلِ محبت نے لکھا ہے کہ جب مدینہ کا سفر شروع ہو تو زبان درود شریف سے تر رہے، دل محبت سے معمور رہے، نگاہیں ادب کے حصار میں قید رہیں۔

    مسجدِ نبوی میں داخل ہوتے وقت انسان کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اس مقام میں داخل ہو رہا ہے جہاں فرشتوں کی آمد و رفت رہی ہے۔

    یہ مضمون قومی بھارت، نئی دہلی میں ۶ جون ۲۰۲۶ کو اور ہفت روزہ نیپال اردو ٹائمز میں ۴ جون ۲۰۲۶ کو شائع ہوا۔

    شیئر کریں

    تبصرے

    اپنا تبصرہ لکھیں

    تبصرے منظوری کے بعد شائع ہوتے ہیں۔ آپ کا ای میل ظاہر نہیں کیا جاتا۔